بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ زبردست معیاری اور نہایت مخصوص ذائقے کی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ شیزان نے ایک کھانے کی مصنوعات کی حیثیت سے ابتداء کی اور مسلسل محنت کے ذریعے ذائقوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر توجہ دی ہے۔ مقامی کامیابی کے علاوہ شیزان اب دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کی برآمدات بھی کرتاہے جن میں مشروبات ،ساسز، کھانے کے لوازم،اچار، چٹنیاں اور سکواشیز بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، ڈنمارک، متحدہ امارات، سوئٹزرلینڈ اور سپین اہم برآمدی علاقے ہیں جنہوں نے شیزان کو دنیا بھر میں اصلی پاکستانی ذائقے کے نقطہ نظر اور اپنی زمین پر اگائی ہوئی سبزیوں کو پھیلانے میں مدد دی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے بین الاقوامی سطح پر متجسم اور اعلی درجے پر شیزان کو فوڈ برانڈ کی حیثیت سے سراہا جاتا ہے جو اپنے بے عیب معیار اور تازگی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
بلاگ
ہمارے تازہ ترین واقعات اور خبروں کے بارے میں جانیئے