:اجزاء
چکن بغیر ہڈی کے (چھوٹی بوٹیاں): ۱یک کلو
شیزان ٹیبل سالٹ: حسب ذائقہ
لہسن کی پیسٹ : ایک کھانے کا چمچہ
ثابت لال مرچ : دو سے چھ عدد
شیزان وائیٹ وینگر : دو سے تین کھانے کے چمچے
شیزان سویا سوس: چارکھانے کے چمچے
شیزان چلی ساس: دو کھانے کے چمچے
چینی : ایک کھانے کا چمچہ
چائینیز نمک: ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹروں کی پیسٹ: ایک کپ
سفیدمرچ (پسی ہوئی): ایک چائے کا چمچہ
شیزان ٹماٹو کیچپ: ایک کپ
یخنی: ایک کپ
تیل: چار سے چھ کھانے کے چمچے
گارنش:ہری پیاز (باریک کٹا ہوا): دو کھانے کے چمچے
گاجر( باریک لمبی کٹی ہوئی): دو کھانے کے چمچے
شملہ مرچ ( باریک لمبی کٹی ہوئی): دو کھانے کے چمچے
:ترکیب
چکن کو شیزان وائیٹ وینگر،شیزان سویا سوس،شیزان چلی ساس،شیزان ٹیبل سالٹ،چینی، سفیدمرچ اورچائینیز نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں۔
اب اس میں لہسن کی پیسٹ کو ڈال کر بھونیں اور چکن شامل کر دیں۔
چکن کو تیز آنچ پر گولڈن فرائی کر نے کے بعد دیگچی سے نکال دیں۔
اب اسی دیگچی میں ٹماٹروں کی پیسٹ،یخنی ا ور شیزان ٹماٹو کیچپ شامل کریں۔
نمک اور لال ثابت مرچیں ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ مناسب گاڑھا ہو جائے۔
چکن شامل کریں اور ابال آنے تک پکائیں۔
منچورین کو (دس منٹ ) گرم کی ہوئی پلیٹ (آسانی سے مارکیٹ میں میسر ہے)میں ڈال دیں۔
گارنش کریں اور گرما گرم ابلے ہوئے سفید یا فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں