:اجزاء
- چکن بغیر ہڈی کے (چھوٹی بوٹی): ۱۰۰ گرام
- انڈا(پھینٹا ہوا): ایک عدد
- کارن فلور: چار کھانے کے چمچے
- شیزان ٹیبل سالٹ : حسب ذائقہ
- کالی مرچ (پسی ہوئی): ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ
- سفیدمرچ (پسی ہوئی): ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ
- شیزان وائیٹ وینگر
- شیزان سویا سوس
- چکن یخنی: تین کپ
- گاجر : ایک عدد
- پیاز: 1/2 عدد
- سبز پیاز: ایک عدد
- مکئی دانے(اُبلے ہوئے): ایک کپ
:ترکیب
- چکن میں تین کپ یخنی ،پیاز،گاجر اور سبز پیاز شامل کر کے ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لئے پکنے دیں یہاں تک کہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے۔
- اب تمام سبزیوں کو یخنی سے باہر نکال دیں۔
- شیزان ٹیبل سالٹ ، مکئی دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، شیزان سویا ساس اور شیزان وینگر بھی یخنی میں شامل کر دیں۔
- آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
- انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
- دھیمی آنچ پر مزید دو منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔
- ذائقے کی لذت کو دوبالا کرنے کے لیے چلی ساس، وینگر اور سبز مرچوں کے ساتھ پیش کریں۔