:اجزاء
چکن بغیر ہڈی کے (چھوٹی بوٹیاں): ۱یک کلو
دہی (پھینٹا ہوا): آدھا کلو
ٹماٹروں کی پیسٹ: ایک کپ
ادرک لہسن کی پیسٹ : ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر: حسب ضرورت
شیزان ٹیبل سالٹ: حسب ذائقہ
ہری مرچ : پانچ سو گرام
تیل: ۲ / ۳ کپ
شیزان سترنگ اچار: حسب ضرورت
کلونجی: حسب ضرورت
سونف: حسب ضرورت
زیرہ: ایک چائے کا چمچہ
میتھی دانہ: حسب ضرورت
:ترکیب
سب سے پہلے دہی میں ادرک لہسن کی پیسٹ،لال مرچ پاؤڈر اور شیزان ٹیبل سالٹ کو شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔
اب اس پیسٹ میں گوشت کو شامل کر کے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
دو گھنٹے بعد تیل گرم کر کے گوشت کے آمیزے کو اتنا بھونیں کہ مصالحہ تیل سے الگ ہو جائے۔
اب پانی ڈال کے ہلکی آنچ پر گوشت کو گلا لیں۔
اب ایک چائے کا چمچہ نمک میں شیزان سترنگ اچار شامل کریں۔
ہری مرچوں کو لمبائی کے رخ کاٹ کر بیج باہر نکال لیں اور انمیں مصالحہ بھر دیں۔
گوشت گلنے پر پانی خشک ہو جائے تو اس میں ٹماٹروں کی پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور مصالحہ بھری ہری مرچوں سمیت شیزان اچار سالن کے بیچ رکھ دیں