حقیق و تعمیر کسی بھی ادارے کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور شیزان کا تعلق ان اداروں میں سے ہے جس نے اس شعبے کو اضافی اہمیت دی ہے۔ شیزان آر این ڈی کے شعبے میں اپنا سرمایہ لگانے میں آر محسوس نہیں کرتاکیونکہ یہ ذائقے کے ساتھ کھانے کی تمام مصنوعات کے حفظان صحت کا بھی ذمہ دار ہے۔کیونکہ صحت اور حفظان صحت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔شیزان اس کے علاوہ غذائیت اور متناسب سے بھرپور لذیذ کھانے فراہم کرنا چاہتاہے۔تمام کھانے کے اجزاء مقامی طور پر میسر نہیں کیونکہ یہ بیرون ملکوں سے درآمد کیے جاتے ہیں۔پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ تر انتخاب شیزان کے اپنے باغات سے کیا جاتاہے۔دیگر مقامی اور درآمد شدہ کھانے کے اجزاء کو ملک کی مایاناز مائیکروبیالوجی لیباٹریوں میں لے جایا جاتا ہے جہاں مکمل تجربوں اور جانچ پٹرتال کے بعد بہترین معیار کے اجزاء کو الگ کر دیا جاتا ہے۔ ان تمام اجزاء کو تخلیقی انداز میں ڈھال کر ایک نئے ذائقے کو تیار کیا جاتا ہے۔ ان نئے ذائقوں سے جدید مصنوعات متعارف کروانا جیسے شیزان ٹوئسٹ اچھے ذائقوں کا ایک عظیم امتزاج ہے۔
شیزان میں حفظان صحت نہایت اہمیت کی حامل ہے لہذا تمام اجزاء غذائیت کے اعتبار سے کبھی متاثر نہیں ہوتے۔یہ خصوصیت اس ادارے کی مصنوعات کو یقینی طور پر معیار میں بہترین بناتی ہے۔