شیزان میں کام کرنے کے لیے ہم ایسے لوگوں کی تلاش میں ہیں جن کا تعلق مختلف تعلیمی شعبوں سے ہے جو کہ اپنے کام اور ہنر میں مہارت رکھتے ہیں۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور ٹیم کے ہر ایک فرد کو اپنی اس ترقی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ پاکستانی تاریخ کی سب سے اعلٰی فوڈ پروسیسر کمپنی ہونے کے ناطے ہمارے ساتھ کام کرتے ہوئے آپکو کاروباری دنیا کا بے مثال تجربہ حاصل ہو گا۔بہتر طرز زندگی کے لیے ہمارے اس خاندان کا حصہ بنئیے جوکہ آپکو ہمیشہ آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔